یوم پاکستان پر نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا
اسلام آباد: یوم پاکستان پر صدر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی پُروقار تقریب ہوئی جس میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزراء، سول و فوجی حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، تمغہ امتیاز، ہلال پاکستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ خدمت کے اعزازات دیے گئے۔
نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو مرحوم، آنجہانی جسٹس (ر) رانا بھگوان داس، احمد غلام علی چھاگلہ (مرحوم)، صوفی غلام مصطفیٰ تبسم (مرحوم)، محمد قوی خان (مرحوم)، جہانگیر خان اور جان شیرخان شامل ہیں، ہلال پاکستان کا اعزاز رابن رافیل کو دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر جیمز شیرا کو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے، ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ملک محمد حسن، ملک گگڑائی مرحوم، ملک شمالی خان، فضہ طارق ملک مرحومہ، راجہ مصطفیٰ علی، محمد افضل شیخ، ساجد کیانی اور منصور احمد خان شامل ہیں۔
ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی مرحوم، انجینئر پروفیسر احمد فاروق بازئی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور، رئیس احمد، امجد اسلام امجد مرحوم، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمٰن شامی، الطاف حسن قریشی، بلقیس بانو مرحومہ، محمد رمضان چھیپا، سردار احمد نواز سکھیرا، معروف افضل مرحوم، محمد طلحہ محمود، ہلال الرحمٰن، ڈاکٹر گوہر اعجاز، کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم، جسٹس (ر) فضل کریم، سلطان علی الانہ اور خواجہ مسعود اختر شامل ہیں۔
ستارہ امتیاز پانے والوں میں شمع خالد مرحومہ، ڈاکٹر محمد افضل جاوید، ظفراللہ خان، ہمایوں خان مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر محمد شریف ملک، محفوظ الرحمٰن، فخرعالم، محمد اختر المعروف ساغر صدیقی مرحوم، محمد ضیاء الدین مرحوم، محمد جاوید چوہدری، ڈاکٹر انیس احمد، مولانا محمد حنیف جالندھری، وقار احمد ملک، سید مرتضیٰ محمود، امداد اللہ بوسال، مرزا اشتیاق بیگ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد اویس دستگیر، بریگیڈیئر سلمان راشد حسین، محمد اقبال خان، عاصم علی خان، ثمینہ چگانی، ڈاکٹر محمد عامر ملک، بہروز سبزواری، انجینئر جاوید سلیم قریشی، ندیم اعجاز ملک، محمد طاہر رائے، ریاض الدین شیخ اور طارق محمود نے بھی ستارہ امتیاز حاصل کیا، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، انجم شاہین (المعروف انجمن)، تسکین ظفر، سید شمعون اشرف ہاشمی، پروفیسر جہانزیب نیاز خان مرحوم، محترمہ شاہدہ، عرفان محسود، ٹکا خان اور حافظ طاہر خلیل نے حاصل کیا۔
تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں عامر نواز خان شہید، محمد کامران شہید، شیر احمد عرف فیصل بلوچ، تنویر حسین تونیو، امجد احمد شیخ، مظہر نواز شیخ، بشیر احمد بروہی، ذیشان احمد، نوید احمد، ضیاء الرحمن، جاویداللہ (شہید)، ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سہیل ظفر چٹھہ، صادق شاہ، راجہ محمد ماجد، مبشر سلیم، منہاس احمد خان، اعجاز حفیظ، عقیل احمد صدیقی، وسیم احمد خان اور محمد بلال راجہ شامل ہیں۔
تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والوں میں محمد کامران خان ٹیسوری، اسد بگلہ، جہاں آراء، ڈاکٹر عظمیٰ بتول، ڈاکٹر رضوان اپل، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق، ڈاکٹر سید عباس رضا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق، ڈاکٹر ثمرین حسین، رستم علی لون (چارلی)، عارف خان المعروف ارباز خان، نگار نذر، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن، بسمہ معروف، کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی، صائمہ سلیم، سمیرا اعظم، شہزاد افضل خان، میجر محمد علی تحسین، میجر عاطف نوید، عامر الیاس رانا، صالح عظیم،انصاف شاہ مرحوم، امین ہاشوانی، خالد محمود، خواجہ عدنان ظہیر، احمد فاروق، عمران رسول، ندیم اختر شیرازی، محمد طاہر اکبر اعوان، سیدعلی حسنین حسین، ڈاکٹر شاہد مسعود خان، خنسہ ماریا اور ڈاکٹر آصف بشیر شامل ہیں۔ تمغہ خدمت کا اعزاز چوہدری پرویز اقبال لوسر کو دیا گیا۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی گورنر پنجاب نے ستارہ امتیاز عطا کیا۔