حرامانی کی سیلاب زدگان کیلئے امریکا میں فنڈریزنگ

سان انتونیو: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ حرا مانی پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امریکا میں فنڈز جمع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اداکارہ حرا مانی اپنے شوہر مانی کے ہمراہ انڈس اسپتال کے اشتراک سے سیلاب زدگان کے لیے چلائی گئی مہم میں شریک ہیں۔
حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں میاں بیوی امریکا میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں موجود ہیں۔
اس موقع پر تقریب میں ان کے مداح کثیر تعداد میں موجود ہیں اور انہوں نے اداکارہ حرا مانی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ اپنی کوششوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔