دینی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا

کنریٜ: اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو مذہب سے متعلق میاں بیوی نے اپنے چار بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کنری کے نواحی گاؤں چوہدری عبدالغنی آرائیں تعلقہ کنری ضلع عمرکوٹ کے رہائشی خاندان کے 6 افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر گاؤں گلزار خلیل سامارو میں ہندو خاندان کے سربراہ 32 سالہ نارائن کچھی کولہی، اس کی بیوی 40 سالہ امری، چار بچوں 12 سالہ کویتا، دس سالہ خوش حال، 8 سالہ دلیپ، 5 سالہ جھمی نے کلمہ طیبہ پڑھ کر خانقاہ گلزار خلیل کے سجادہ نشین پیر محمد ایوب جان سرہندی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا، جن کے اسلامی نام بالترتیب محمد یوسف، مریم، عابدہ، زاہد علی، عابد علی اور فاطمہ رکھے گئے ہیں۔

نومسلم خاندان کے سربراہ محمد یوسف اور مریم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی دباؤ اور لالچ کے بغیر اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اپنی رضا وخوشی سے اسلام قبول کیا ہے، قبول اسلام اور دامن مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم تھامنے کے بعد ان کا ضمیر مطمئن ہے اور وہ اپنی باقی ماندہ زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے، اس موقع پر پیر محمد ایوب جان سرہندی اور خانقاہ میں موجود مریدین اور عقیدت مندوں نے نومسلم خاندان کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔