حبا بخاری کو کس ڈرامے سے نکالے جانے پر خوشی ملی؟

کراچی: ٹی وی کی صف اول کی اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔
حبا بخاری کی سوشل میڈیا پر کے ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کرلیا ہو، لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟
حبا بخاری نے جواب میں کہا کہ جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کرلیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔
حبا بخاری نے کہا کہ اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی، تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔