مردان: طوفانی بارشیں، چھتیں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مردان: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمرے کی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔