ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز اور آرمی دستوں کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: پاکستان بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل (اتوار 21 اپریل کو) ہونے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔