لڑکی کا 14 ہزار فٹ بلندی پر ہوا میں رقص!

دبئی: پولینڈ کی 20 سالہ لڑکی نے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ہوا میں رقص کا مظاہرہ کیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے مشہور علاقے نخلہ جمیرا کے مقام پر پولینڈ کی ایک نوجوان لڑکی نے 14 ہزار فٹ بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے کود کر شائقین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولش لڑکی ماجا کوچنسکا اسکائی ڈائیونگ کے کھیل کے لیے مختص ’اسکائی ڈائیو دبئی‘ طیارے سے کودنے کے بعد ہوا میں رقص کررہی ہیں اور مختلف کرتب دکھا رہی ہیں۔

20 سالہ ماجا کوچنسکا کا کہنا تھا کہ ہوا میں رقص کرنے کی صلاحیت اور پیٹ کے بل، پیٹھ کے بل، سیدھا بیٹھنے اور سر نیچے کی طرف جھکا کر اڑنے پر مہارت صرف محنت اور پریکٹس سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے، ہوا کا سامنے کرنے والی چیز کی سطح جتنی زیادہ ہوگی نیچے کی طرف آنے کی رفتار اتنی ہی کم ہو جائے گی اور جس چیز کی سطح جس قدر کم ہوگی اسی قدر رفتار میں تیزی آئے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔