بلوچستان: ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا
ہرنائی: ایک بار پھر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ گذشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی و گردو نواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف سے گھروں کے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
گزشتہ روز بھی ہرنائی میں زلزلہ آیا تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
دھیان رہے کہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو ہرنائی میں رات گئے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے ان شدید جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔