اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، حریم

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں قریباً معدوم ہوچکی ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو ہوگا اور اب شائقین کرکٹ دُعا کررہے ہیں کہ اللہ کی طرف سے کوئی ایسا معجزہ ہوجائے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔
ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی پوسٹ کی ہے۔
حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر قومی ٹیم کی تصویر پوسٹ کی، جس میں تمام کھلاڑی گراوْنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔
یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
ٹک ٹاکر نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان شاء اللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔