صندل کی گرفتاری پر حریم شاہ کے خوشی سے آنسو چھلک پڑے

اسلام آباد: ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کرنے پر معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خوشی سے آنسو چھلک پڑے۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت مں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاں کمرہ عدالت کے باہر جب اس حوالے سے حریم شاہ سے پوچھا گیا تو وہ بات کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ فی الحال ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اس موضوع پر بات کی جائے۔
خیال رہے کہ ملزمہ صندل خٹک پر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔