حریم شاہ کا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف اہم اعلان!

لاہور: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف بڑا اعلان، عیدالاضحیٰ کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کریں گی۔
حریم شاہ ماضی میں بعض سیاست دانوں اور اہم شخصیات کا سوشل میڈیا پر تماشا بنا چکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔
حریم شاہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی، تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔