شوکت خانم اسپتال کا دعویٰ منظور، حنیف عباسی پر 50 لاکھ ہرجانہ!

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم کینسر میموریل اسپتال کا ہرجانے کا دعویٰ منظور ہوگیا۔
راولپنڈی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے کیس کا فیصلہ سنایا، تاہم مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی فیصلہ سننے عدالت نہ آئے۔
عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ مسلم لیگی رہنما نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین کرپشن کے الزامات لگائے تھے، لیکن ان الزامات کو وہ ثابت نہ کرسکے۔
اسپتال انتظامیہ نے حنیف عباسی پر 10 ارب روپے کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان الزامات کو اسپتال کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔