حمزہ شہباز اور اُن کی اہلیہ کورونا میں مبتلا!

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اب ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتے کو تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی اور ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد احتیاطی طور پر رابعہ حمزہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا، اب حمزہ شہباز خاندان کے سارے افراد کے کورونا سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔