حمزہ عباسی کو تیز بخار، مولا جٹ کے پریمیئر میں شریک نہ ہوسکے

لاہور: دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد لاہور کے کیو سنیما میں کیا گیا، جہاں نامور اداکاروں کی کہکشاں سجی تھی، تاہم فلم میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے اداکار حمزہ علی عباسی اس تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔
بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی فلم دی لیجنڈز آف مولا جٹ طویل انتظار کے بعد دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔

فلم کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد لاہور کے کیو سنیما میں کیا گیا، جہاں نامور اداکاروں سمیت فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔
حمزہ علی عباسی پریمیئر میں نظر نہ آئے اور اس کی وجہ انہوں نے خود ہی بتائی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ شدید بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پریمیئر میں شریک نہ ہوسکے، لیکن ان کی نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔