سیوریج لائن دھماکے سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہوگیا، منیب بٹ

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گزشتہ دنوں سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا، اس باعث ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔
گزشتہ روز اداکار منیب بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہیں تو وہ ری ایکشن کرتی ہیں اور اگر انہیں ہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہوجاتی ہیں۔

منیب کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی ایک ملازمہ کسی کام کے لیے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی اور اسی دوران اچانک سیوریج کی مین لائن سمیت گھر میں موجود تمام سیوریج لائنز پھٹ پڑیں اور زوردار دھماکے کی آواز آئی۔
اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے، اس وقت گھر میں امل اور ایمن سمیت تمام گھر والے موجود تھے، اس زوردار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہوگیا جب کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جو ایمن کے ہاتھوں پر آکر لگے۔
منیب بٹ نے کہا کہ ان کے گھر کے علاوہ ساتھ والا گھر بھی اس سیوریج لائن دھماکے سے شدید متاثر ہوا جب کہ وہ ملازمہ جو گھر کے پچھلے حصے میں کام کیلئے گئی تھی وہ بہت زخمی ہوئی، تاہم اب وہ ٹھیک ہے اور اپنے گاؤں جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔