ہم نے تین سال کا حساب دیدیا، بلاول 13 سالہ کارکردگی بتائیں: حلیم عادل

کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے تین سال کی کارکردگی کا حساب دے دیا، بلاول بھٹو سندھ میں پیپلز پارٹی کی 13 سال کی کارکردگی بتائیں۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ تین برسوں میں ٹیکس کلیکشن، زرمبادلہ، فی کس آمدن میں اضافہ اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی ہوئی۔ پنجاب، کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو سندھ میں 13 سال کی کارکردگی کا حساب دیں، گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی آر او پلانٹ میں کرپشن کی وجہ سے تھر میں پانی نہ ملنے سے پیاس سے مرتے بچے ہیں، سندھ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کے تیرہ برس میں کراچی کچرا کنڈی اور کچرستان بن گیا، بلاول صاحب تیرہ برس میں ملنے والے آٹھ ہزار نو سو ارب روپے کا حساب دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔