حاجی غلام خیبر پختون خوا کے گورنر مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی۔
سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو بھیجی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
صدر نے جے یو آئی کے حاجی غلام کو گورنر کے پی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
اب صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر کے پی کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے۔
حاجی غلام جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی بھی ہیں۔
دھیان رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔