ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھالیا
اسلام آباد: ڈاکٹر حفیظ شیخ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
عبدالحفیظ شیخ کی حلف برداری کی سادہ تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
حفیظ شیخ مشیر خزانہ کے عہدے پر کام کررہے تھے اور اب انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔
مشیر اور معاونین خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بناسکتے ہیں۔