دُنیا کے معمر ترین جانور جوناتھن کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ آئیکون کا اعزاز

دنیا کے معمر ترین زندہ خشکی کے جانور جوناتھن کو گنیز ورلڈ ریکارڈز آئیکون کا اعزاز دے دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جوناتھن کچھوے کی پیدائش 1832 کے قریب ہوئی تھی، جس کے باعث اس کی موجودہ عمر 194 سال بنتی ہے۔
جوناتھن ایک سیشلز جائنٹ کچھوا ہے جب کہ اس نسل کی اوسط عمر قریباً 150 سال ہوتی ہے۔ غیر معمولی عمر اور تاریخی اہمیت کے باعث جوناتھن دنیا بھر میں حیرت اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔