ناک میں سب سے بڑا چھید کروانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

مشی گن: امریکی شہری کولٹن پائفر ناک میں سب سے بڑا چھید کروانے کے عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں۔
امریکا کی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے کولٹن پائفر نے اپنی ناک میں اب تک کا سب سے بڑا چھید کروایا ہے، اس بنا پر ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
چھید کا مجموعی حجم 2.6 سینٹی میٹر ہے۔ کولٹن 18 سال کے تھے جب انہوں نے اپنی ناک میں چھید کروانے کا فیصلہ کیا، جس میں 16 گیج کی سوئی اور فورسیپ جیسے اوزار درکار ہوتے ہیں۔
اس طریقہ کار سے کولٹن کی تکلیف کو ختم ہونے میں قریباً ایک ہفتے کا عرصہ لگا۔ تاہم کولٹن نے اس چھید کو اور بڑھانے کا فیصلہ کیا اور بالآخر انہیں محسوس ہوا کہ ناک میں چھید کروانے کے شوقین کسی بھی فرد کا اتنا بڑا چھید نہیں ہوگا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے کولٹن کی ناک کے چھید کی پیمائش کرنے کے بعد انہیں عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔