پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پولیس کے شہداء نے خون کا نذرانہ دے کر امن بحال کیا، ہمارے 2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، یوم شہداد پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم جگہوں پر فرائض انجام دیئے ،38 پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا سے شہید ہوئے ،انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے، کورونا ویکسینیشن سینٹرز اور اسپتالوں کے باہر پولیس اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، سندھ حکومت اپنی پولیس اور ان کے شہدا ء کے خاندانوں کا خیال رکھنے کے لیے پُرعزم ہے،ہم نے کبھی بھی شہداء کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔