قطر سے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ویزا آن ارائیول بحال

دوحہ: قطر کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کو بحال کردیا ہے۔
قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزا دیا جائے گا۔
پاکستانی شہریوں کے لیے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی جب کہ آن ارائیول ٹورسٹ ویزے کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔
قطر جانے والوں کی کورونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہوگی اور قطر جانے والوں کو کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی۔
خلیجی ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔