گورنر سندھ کے بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا

کراچی: سندھ میں عام لوگوں کے ساتھ خاص افراد اور اُن کے اہل خانہ بھی سگ گزیدگی سے محفوظ نہیں رہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے 14 سالہ بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل کے 14 سال کے بیٹے کو کتے نے کاٹ لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیفنس میں عدنان اسماعیل کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق عدنان اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں گھومتا رہا کہیں کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ملی۔
عدنان اسماعیل کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال سے بیٹے کو کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔