گرین لائن منصوبہ، گورنر سندھ نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنادی

کراچی: وفاقی حکومت کے زیر اہتمام شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لیے 80 بسیں تیار ہوگئیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنادی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندرگاہ سے کراچی پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2 جہازوں پر لدی 40 بسیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی، جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، اس کے بعد ایک ہفتے کے دوران بسیں کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔