شرعی عدالت کے سود خاتمے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل واپس

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں شرعی عدالت کی جانب سے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔
اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف اپیل زیر التوا ہے، اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔
خیال رہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے۔
اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔