فائنل میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، قومی کپتان

میلبورن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
میلبورن میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میچ کا پریشر ہوتا ہے، لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں۔ اس ورلڈکپ کو 1992 کے ورلڈکپ سے تشبیہہ دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل کے لیے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ انگلینڈ بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز ہوچکی ہے۔ فائنل میں اپنا سو فیصد دیں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہ ہو اور مکمل ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔