واٹس ایپ صارفین کیلیے خوشخبری، اب ایچ ڈی تصاویر ارسال کرسکیں گے

کیلیفورنیا: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوش خبری، اب ایک دوسرے کو ایچ ڈی تصاویر ارسال کرسکیں گے۔ ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

ایک فیس بک پوسٹ میں میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے بتایا کہ واٹس ایپ ایچ ڈی فوٹو کا فیچر شامل کیا جارہا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو تصویر کی ہائی ڈیفینیشن ریزولوشن کو محفوظ کرنے میں مدد دے گا، چاہے تصویر اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب سے بھیجی جائے۔ یہ ایچ ڈی تصاویر نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے سے ایچ ڈی لوگو کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

ایپلی کیشن کے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد یہ فیچر ایچ ڈی آئیکون کے طور پر (ایڈیٹنگ ٹولز سے آگے) واضح ہوگا۔ اس فیچر کو ٹیپ کرنے کے بعد اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن سامنے آئے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق اسٹینڈرڈ کوالٹی کا انتخاب کرتے ہوئے تصاویر کو تیزی اور پائیدار طریقے سے بھیجنے کی یقین دہانی کی جاسکے گی۔

اگر صارفین کو ایچ ڈی فوٹو موصول ہو اور اس کا بینڈوتھ کمزور ہو تو صارف کو یہ اختیار ہوگا کہ آپ اس تصویر کو اسٹینڈرڈ کوالٹی یا ایچ ڈی کوالٹی میں موصول کرسکیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔