ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں ہوش رُبا اضافہ

اسلام آباد: سالانہ بنیاد پر ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔
قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58 فیصد، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد، مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29 فیصد اور پٹرول 6.40 فیصد مہنگا ہوا۔
ٹماٹرکی قیمت میں 13.60 فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔