کورونا وبا، گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب مؤخر

نیویارک: کورونا وبا کے باعث فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر کے بعد دوسرے معتبر ترین گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی 2 ماہ تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ہر سال جنوری کے آغاز میں منعقد ہوتی ہے اور اس کے بعد سے ہی سال بھر کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔
ہالی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اب تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہوگی، اب سال 2021 کی گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گولڈن گلوب ایوارڈز سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کیا تھا۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جاچکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔