ایک ہفتے میں فی تولہ سونا 9 ہزار 50 روپے مہنگا ہوا!

کراچی: ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 50 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 90 ڈالر اضافے سے 1896 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 9 ہزار 50 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی جب کہ 10 گرام سونا 7759 روپے اضافے سے ایک لاکھ 1766 روپے میں فروخت ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں سرمایہ کار خام تیل اور ڈالر میں سرمایہ لگانے کے بجائے سونے کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔