پی ایس پی کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تقرری کی مذمت

کراچی: پاک سر زمین پارٹی ںے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تقریری کو سیاسی تقریری قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے عین قبل ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تقرری سے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق حسب روایت حکومت سندھ نے ایک بار پھر کراچی دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا۔
پاک سر زمین پارٹی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے تعیناتی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹی فیکشن سامنے آیا تھا، جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔