تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت 26 ہزار 400 روپے بڑھ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4319 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 26 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔