(ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصوروار ٹھہرانا چاہتی ہے، گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی اور (ن) لیگ صرف استعفوں کا ملبہ پیپلز پارٹی پر گرانا چاہتی ہے، (ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصوروار ٹھہرانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔
صحافی نے آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا، جس پر گیلانی کا کہنا تھا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔