لاپتا جرمن بچہ ایک ہفتے بعد گٹر سے زندہ حالت میں کیسے ملا؟

برلن: لاپتا جرمن بچہ ایک ہفتے بعد گٹر سے مل گیا، بالآخر جرمن پولیس نے 8 سالہ بچے کو گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے گم شدہ بچے کو گھر سے 20 منٹ کی دوری سے برآمد کیا ہے جو 17 جون سے لاپتا تھا اور پولیس تمام تر کوشش کے باوجود بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔
بچے کی تلاش میں ایک راہ گیر نے اہم کردار ادا کیا، اس راہ گیر نے گٹر سے بچے کی آواز سنی تو فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
موقع پر پہنچ کر پولیس نے بچے کو برساتی پانی کے گزرنے کے لیے بنائے گئے گٹر سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچہ کئی دنوں تک گٹر میں رہنے کے باعث ’ہائیوتھرمک‘ (اس مرض میں جسم کا درجہ حرارت انتہائی گرجاتا اور فرد کپکپانے لگتا ہے) کا شکار ہوگیا ہے، لیکن وہ اب نارمل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔