دوست ملک چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
اسلام آباد/ بیجنگ: قوم کے لیے خوش خبری، دوست ملک چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔