فرانسیسی اداکارہ میرین الہیمر کا قبول اسلام

مکہ المکرمہ: فرانس سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کرلیا اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔
میرین الہیمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ پڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے یہ وڈیو مکہ مکرمہ سے شیئر کی، جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں۔
میرین نے بتایا کہ وہ کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کرچکی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی روح، دل اور دماغ کا انتخاب ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور ماڈل میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔