فرانس میں کورونا کا نیا ریکارڈ، 3 لاکھ 50 ہزار نئے مریض

پیرس: فرانس میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا نظر آتا ہے۔ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی اور نت نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔
فرانس میں کورونا کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24 گھنٹے میں تین لاکھ پچاس ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جب کہ 3 سو 41 اموات ہوئی ہیں۔
فرانس میں 5 جنوری کو بھی 3 لاکھ 32 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یورپ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
فرانس میں رواں ماہ کے وسط تک ویکسین پاس رکھنے والے ہی انڈور تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔