غیرملکیوں کے حج سیزن میں بغیر اجازت مکہ مکرمہ جانے پر پابندی

ریاض: حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق سعودی عرب کی حکومت نے ہدایت جاری کردی۔
مسجد حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق آج سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جاسکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق جس غیر ملکی کے پاس متعلقہ اداروں کا جاری کردہ حج پرمٹ نہیں ہوگا، اسے مکہ مکرمہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جن غیر ملکیوں کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ، عمرہ یا حج پرمٹ ہوگا، ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔