یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہارگیا

کراچی: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 4 اے میں پیش آیا۔
ایس پی فرحت کمال نے بتایا کہ مقتول فوڈ پانڈا رائیڈر کو ایک گولی ماری گئی، مقتول رائیڈر سے کوئی سامان نہیں چھینا گیا اور اس کی شناخت محمد وقاص حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔