کیریئر پر توجہ، ابھی شادی میں دلچسپی نہیں، علیزے شاہ

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو یکسر رد کردیا ہے
گزشتہ دنوں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ وہ ابھی شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں۔
اداکارہ کا عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلارہا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کو ماضی میں بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے 5 ہزار تولہ سونا حق مہر کے عوض شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے سوال کے جواب میں علیزے شاہ نے کہا کہ انہوں نے بھی سُنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے ہزاروں تولہ سونے کی پیش کش کی گئی ہے مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
دھیان رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔