جناب کہنے پر فلائٹ اٹینڈنٹ ناراض، خاتون کو ہوائی جہاز سے اتار دیا

ٹیکساس: امریکا میں ایک خاتون کو ہوائی جہاز پر موجود فلائٹ اٹینڈنٹ کی جنس غلط پکارنے پر پرواز سے زبردستی اتار دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کی رہائشی جینا لونگوریا نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے انہیں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔
انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا وہ سان فرانسسکو میں ہوائی جہاز میں اپنی ماں اور 16 ماہ کے بیٹے کے ساتھ سوار ہوئی تھیں، انہوں نے عملے کے ایک رکن سے بات کرتے ہوئے غلطی سے مونث کا صیغہ استعمال کرلیا۔
جینا نے بتایا کہ انہیں اس بات پر ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا، حالانکہ انہوں نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگ لی تھی۔
جینا نے واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب فلائٹ اٹینڈنٹ جو خود کو خاتون کے طور پر شناخت کرتی تھی، نے مجھے ہمارے بورڈنگ پاس دیے تو میں نے کہا شکریہ جناب۔ بس اتنی سی بات تھی۔ وہ یہ سُن کر ناراض ہوگئی۔ انہوں نے میری ماں کو بھی روک دیا اور ہمیں ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔