کراچی: معروف کاروباری عمارت ٹیکنو سٹی میں آتش زدگی

کراچی: شہر قائد کے اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آتش زدگی۔
فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے، جسے بجھانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی جب کہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔