پاکستان پر انٹرنیشنل فٹبال کے دروا، فیفا نے رکنیت بحال کردی

دبئی: پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بحال کردی۔
ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹ بال پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستانی ٹیموں پر انٹرنیشنل فٹ بال کے دروازے کھل گئے۔
رکنیت بحال ہونے کی وجہ سے ملکی سطح پر فٹ بال کی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی بحال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فٹ بال کی عالمی تنظیم نے پاکستان پر انٹرنیشنل فٹ بال کے دروازے بند کرکے پابندی عائد کردی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔