فیفا ورلڈکپ: پری کوارٹر فائنل مقابلوں کا آج سے آغاز، کون کس سے ٹکرائے گا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا ناک آؤٹ مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے، جہاں آخری 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں ٹائٹل کی دوڑ جاری رکھنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
گروپ مرحلے اور راؤنڈ آف 32 کے اختتام کے بعد تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیئم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں کا آغاز آج کینیڈا اور مراکش کے میچ سے ہوگا جب کہ پیراگوئے اور فرانس بھی آج ہی مدمقابل آئیں گے۔
5 جولائی کو برازیل اور ناروے آمنے سامنے ہوں گے جب کہ میکسیکو کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ 6 جولائی کو پرتگال کا اسپین سے اور امریکا کا بیلجیئم سے مقابلہ ہوگا۔
آخری دو میچ 7 جولائی کو ہوں گے جہاں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے اور سوئٹزرلینڈ کا سامنا کولمبیا سے ہوگا۔
ان مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔