ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ایف آئی اے طلب

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔
اسد قیصر کو ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختونخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔