فیروز خان کی گلوکاری کے میدان میں طبع آزمائی، مداحوں کی ستائش

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراموں کے مشہور اداکار فیروز خان نے گلوکاری کے میدان میں طبع آزمائی کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکار فیروز خان نے اپنے یوٹیوب چینل ایف کے پر اپنا پہلا گانا شیئر کردیا ہے۔
فیروز خان کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ ہے، جسے اب تک قریباً 87 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
اپنے پہلے گانے سے متعلق فیروز خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔
مداح ان کی گلوکاری میں کوشش کو خاصا سراہ رہے ہیں اور گلوکاری کے شعبے میں ان کے اچھے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان کے نئے یوٹیوب چینل کو اب تک 27 ہزار سے زائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔