آسٹریلیا کا ورلڈکپ کا سفر تمام، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی: میزبان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر، اُس کا سفر تمام ہوگیا، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
سری لنکا کو شکست دے کر انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جب کہ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ سری لنکا کو شکست دے کر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر انگلش ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔