فیروز کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے سے متعلق یاسر حسین کا انکشاف

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراموں کے مقبول اداکار فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز کیوں لیک کیے، اس متعلق اداکار یاسر حسین نے اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے نجی ٹی وی پر فیروز خان کے ساتھ تنازع کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
فیروز خان نے یاسر حسین اور دیگر فنکاروں کے نمبرز اور نجی معلومات کیوں لیک کی؟ اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے فیروز کے ساتھ مزید کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، اس لیے فیروز خان نے بدلہ لیتے ہوئے میرا نمبر اور نجی معلومات لیک کیں۔

یاسر حسین نے مزید بتایا کہ انہیں تاحال ان کے فون پر کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ فیروز خان نے اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزامات لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تاہم اس کی وجہ سے تمام فنکاروں کی نجی معلومات لیک ہوگئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔