اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے راہیں جدا کرلیں؟

کراچی: معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔
علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دُوریاں بڑھ گئی ہیں۔ فیروز خان اور علیزہ فاطمہ 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم اب تک دونوں کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔