5 ماہ میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع ہوا ہے۔ایف بی آر

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرایع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے بڑھ گئی ہیں۔جولائی تا نومبر ایف بی آر نے 16 کھرب 86 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جب کہ اس عرصے کے دوران ٹیکس وصولی کا ہدف 16 کھرب 70 ارب روپے تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے 16 ارب روپے زائد رہیں۔ذرایع کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں 346 ارب روپے رہیں، نومبر میں ہدف سے 2 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا ہوا، نومبر کے لیے ٹیکسوں کا ہدف 348 ارب روپے تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔